عوام کاآئی این جی اوز بارے نئی پالیسی کا خیر مقدم، ترجمان وزارتِ داخلہ

عوام کاآئی این جی اوز بارے نئی پالیسی کا خیر مقدم، ترجمان وزارتِ داخلہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) متعلقہ حلقوں کی جانب سے بین الاقوامی این جی اوز کے بارے میں نئی پالیسی کا خیرمقدم پہلے روز دو درجن سے زائد آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے ویب سائیٹ تک رسائی عوام الناس، انٹرنیشنل این جی اوز کے نمائندگان اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے بارے میں نئی پالیسی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی پالیسی کے اعلان کے پہلے روز ہی دو درجن سے زائد آئی این جی اوز نمائندگان نے رجسٹریشن کے لئے متعلقہ ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کی۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقین اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نئی پالیسی کا خیرمقدم حوصلہ افزاء ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد آئی این جی اوز کی تعمیری کاوشوں میں مزید بہتری اور شفافیت لانا اور آئی این جی اوز اور حکومت کی پارٹنر شپ کو مضبوط کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ پالیسی مزید بہتری کے لئے تعمیری اور مثبت آراء کا خیرمقدم کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...