پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر اقوام متحدہ میں جواب جمع کرودیا

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر اقوام متحدہ میں ...

نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی جنرل اسمبلی میں تقریر پراقوام متحدہ میں جواب جمع کرادیا۔پاکستان نے کہا کہ بھارت کوعالمی قوانین کااحترام ہے توریاستی دہشت گردی بندکرے۔جمعہ کو جواب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بلال احمد نے جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ بھارت کے ناجائزقبضے سے ایک لاکھ کشمیری شہیدہوچکے ہیں۔ بھارت فوج نکال کرمقبوضہ کشمیرکے عوام کوفیصلے کاحق دے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 7لاکھ فوجیوں کوتعینات کررکھاہے۔ مذاکرات کاکلیدی نکتہ ہمیشہ ہی مسئلہ کشمیررہے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے اسی لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انکاری ہے۔ مذاکرات کوایک نکتے تک محدودکرناغیر سنجیدگی ہے ۔کشمیرسے متعلق بھارتی دعوی تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول