آپریشن ضربعضب کے ذریعے ہی ملک میں امن و امان ہوا: جاوید ہاشمی
ملتان(خصوصی رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ہی ملک میں امن وامان قائم ہواہے او ر ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے تاجر طبقہ نے اہم کردار اداکیا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پرحکومت اورتاجروں کومل بیٹھ کر مسئلے کوحل کرنا چاہیے کیونکہ تاجر خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کریگا ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر آ ف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین خواجہ شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی ملک میں بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ کابحران ہے۔ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس لگاکرمعاشی قتل کرناچاہتی ہے۔ تاجروں کے مطالبات تسلیم کیے گئے تو سول سوسائٹی ،تاجر ،صنعتکار سب سڑکوں پرہونگے حکومت افہام و تفہیم سے تاجروں کے مسائل کو حل کرے۔ اس موقع پرانجمن تاجران کے نومنتخب صدر شیخ فیصل سعید ،جنرل سیکرٹری عزیزالرحمان ، وائس چیئرمین آصف انصاری نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگااور بنک دیوالیہ ہوجائیں گے اور ہنڈی کے کاروبار کوتقویت ملے گی حکومت جلداز جلد اس کالے قانون کو ختم کرے۔ اس موقع پرسینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، چیمبرآف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، عزیز الرحمان انصاری نے نومنتخب عہدیداران چیئرمین شیخ محمد یامین، وائس چیئرمین آصف انصاری، صدرشیخ فیصل سعید ،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان ،فنانس سیکرٹری محمد سلیم،سینئر نائب صدر اکرم غوری، نائب صدر سلیم خان، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدامجد،نشرواشاعت محمد نعمان اور مجلس عاملہ کے اراکین حاجی محمد کلیم، حاجی گلزار احمد، عارف تاج، حاجی اکرم انصاری، محمد یاسر،عمردراز، محمدافضل، حاجی انتظار، حاجی صغیراحمد، عابد سلیم، طارق شاہ،بشارت علی انصاری، محمدراشد، محمدفیاض ،اشفاق قریشی، اسلم زاہد، محمدنعیم طارق، استادیامین محمد نعیم سے حلف لیا۔ اس موقع پرسعید احمدقریشی، سابق ایم پی اے شاہد محمود، عزیز الرحمان انصاری،عرفان صدیقی، ظفراقبال، ساجد چوہان، محمد خالد، احتشام الحق، شکیل احمدسیال ،عدیل احمدسیال ودیگر موجود تھے۔