ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضاحیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز90 روزہ ریمانڈپر رینجرز کے حوالے

ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضاحیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز90 ...
ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضاحیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز90 روزہ ریمانڈپر رینجرز کے حوالے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے2 ٹارگٹ کلرز کوگرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رات گئے کارروائی میں دونوں ٹارگٹ کلرزاکبرحسین عرف کالا اور کونین حیدر رضوی کو گرفتارکرنے کے بعد کراچی کی انسدادِدہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اے ٹی سی نے دونوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ اکبرحسین عرف کالا 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ کونین حیدر رضوی7افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز ایم کیوایم کے ایم پی اے رضاحیدراور ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپس پرکریکر حملے کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان نے عزیز آباد، ناظم آباد، مکا چوک اوریوسف پلازہ میں ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپس پرکریکر حملے پارٹی قیادت کی رضامندی پرکیے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوا یم نے عام انتخابات میں لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے انتخابی کیمپس پرحملے کرائے تھے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...