درندہ صفت باپ کی بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات ،پولیس حرکت میں آ گئی

درندہ صفت باپ کی بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات ،پولیس حرکت میں آ گئی
درندہ صفت باپ کی بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات ،پولیس حرکت میں آ گئی

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبو میں انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 42سالہ ریٹائرڈ آرمی آفسر اپنی 13سالہ بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات مسلسل ایک سال تک کرتا رہااور بیٹی کو کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔

تقریباً ڈیڑھ سال قبل یہ شخص شراب کے نشے میں گھر لوٹا اور اس وقت اس کی بیٹی سکول سے گھر واپس آئی تھی تو ا س درندہ صفت انسان نے بیٹی کو اکیلا پا کر انسانیت سے گری ہوئی حرکات شروع کر دیں جس کا کوئی باپ سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اس شخص اپنی بیٹی کے ساتھ ڈیڑھ سال تک قابل اعتراض حرکات کرتا رہا اور اسے کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔13سالہ لڑکی نے جب اپنے سکول میں بچوں سے متعلق ایک سیمنار میں شرکت کی تو اس کے بعد اس لڑکی نے اپنی ماں کو تمام چیزوں کے بارے میں بتایا جس خاتون نے اہل خانہ سے مشورہ کے بعد پولیس کا اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...