ریفجریٹڈ ٹرک سے 31 پناہ گزین برآمد‘ سب زندہ ہیں: پولیس
للی (ویب ڈیسک) فرانسیسی پولیس کے مطابق جمعہ کے روز حکام کو شمالی ساحلی علاقے ڈنکرک کے قریب ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں سے 31 پناہ گزین ملے ہیں۔ ٹرک میں موجود یہ پناہ گزین زندہ ہیں‘ تاہم ٹھٹھر کر جمنے کے قریب تھے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے پناہ گزینوں کو ٹرک میں دیکھا گیا۔ خوش قسمتی سے پناہ گزینوں میں موجود ایک 3 سالہ بچے کے علاوہ باقی تمام افراد درجہ حرارت 34 ڈگری فارن ہائٹ سے کم ہونے کے باوجود محفوظ رہے ہیں۔ پناہ گزینوں میں ایک ویتنامی اور اکثر شامی ہیں۔ ہسپانوی ڈرائیور نے بتایا کہ اسے ٹرک میں موجود افراد کا علم نہ تھا۔