یورپی یونین نے پاکستانی پلاسٹک کے دانوں پرعائد ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کردی

یورپی یونین نے پاکستانی پلاسٹک کے دانوں پرعائد ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کردی
یورپی یونین نے پاکستانی پلاسٹک کے دانوں پرعائد ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کردی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)یورپی یونین نے پاکستان سے برآمد ہونے والے پلاسٹک کے دانوں پر ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کر دی ہے اور اس بارے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے 2010 سے پاکستانی پلاسٹک کے دانوں کی برآمدات پر اینٹی سبسڈی ڈیوٹی لگا رکھی تھی۔دس سال پہلے پاکستانی پلاسٹک ایکسپورٹ کی 80 فیصد مارکیٹ یورپ ہوا کرتی تھی، لیکن اینٹی سبسڈی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی پلاسٹک کے دانوں کی یورپ میں کھپت مجموعی برآمدات کے صرف 10فیصد تک محدود ہو گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق اب پاکستان یورپ کو سالانہ20 کروڑ ڈالر مالیت کے پلاسٹک بنانے میں استعمال ہونے والے دانے ایکسپورٹ کرتا ہے اور ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد پاکستانی ایکسپورٹ میں کئی گنا اضافے کی امید ہے۔

مزید : اسلام آباد