قندوز میں ہسپتال پر امریکی فضائی حملہ ،تین کارکن جاں بحق، 30لاپتہ

قندوز میں ہسپتال پر امریکی فضائی حملہ ،تین کارکن جاں بحق، 30لاپتہ
قندوز میں ہسپتال پر امریکی فضائی حملہ ،تین کارکن جاں بحق، 30لاپتہ

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) قندوز میں طالبان کے حملوں کے بعدافغان افواج کی امداد کے نام پر امریکہ بھی میدان میں آگیا ہے لیکن طالبان کی بجائے ایک ہسپتال کو نشانہ بناڈالاجس کی تصدیق نیٹو نے بھی کردی ۔

بی بی سی کے مطابق نیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک طبی مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عالمی ادارے ’ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز‘ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز میں ہونے والی بمباری میں ان کے تین کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایک کلینک بمباری کی زد میں آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس بمباری سے ہسپتال کے 30 سٹاف لاپتہ ہیں۔بمباری سے متاثرہ افراد کے آبائی وطن کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے تاہم طبی ادارے کا کہنا ہے کہ انھیں اموات کا مکمل علم نہیں ہے لیکن بمباری کے وقت اس جگہ مجموعی طور پر 180 افراد تھے جن میں مریض اور سٹاف دونوں شامل تھے۔

دوسری طرف نیٹو نے اپنے بیان میں دعویٰ کیاہے کہ امریکی فورسز نے قندوز شہر میں مقامی وقت کے مطابق رات گئے سوا دو بجے ان لوگوں کے خلاف حملے کیے جن سے انھیں خطرہ تھاتاہم وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی