لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

  

ہرارے (ویب ڈیسک) قومی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا، یاسر شاہ براعظم افریقہ میں ون ڈے میچ میں 5 شکار کرنیوالے پہلے قومی سپنر بن گئے۔ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں یاسر شاہ نے 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے ساتھ ہی وہ براعظم افریقہ میں ون ڈے میچ میں 5 شکار کرنیوالے پہلے قومی سپنر بن گئے۔ یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا زمبابوین کھلاڑی میری باﺅلنگ کو سمجھنے میں ناکام رہے، میں نے لائن اور لینتھ پر کنٹرول رکھتے ہوئے باﺅلنگ کرانے کا منصوبہ بنایا تھا جو میرے لئے کارگر ثابت ہوا۔ میرے خیال میں زمبابوین کھلاڑی میری ورائیٹیز کو سمجھنے سے عاری تھے اور آسانی سے مجھے وکٹیں دیتے گئے۔

مزید : کھیل