انگلش کپتان نے بلے بازوں کو ”یاسر شاہ“ وارننگ جاری کردی

انگلش کپتان نے بلے بازوں کو ”یاسر شاہ“ وارننگ جاری کردی
انگلش کپتان نے بلے بازوں کو ”یاسر شاہ“ وارننگ جاری کردی

  

شارجہ (ویب ڈیسک) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے لئے چیلنج ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا پاکستان طویل فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اور اس کا یو اے ای میں ریکارڈ بھی کافی اچھا ہے اس لئے کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہماری ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ بہترین سپنر ہیں۔ انگلش بلے بازون کو یاسر شاہ کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یو اے ای میں 3 ٹیسٹ، 4 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جو 13 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل