جائے وقوعہ پر پڑی شہادتوں کو نہ چھیڑا جائے، پنجاب پولیس کا شہریوں کے نام کھلا خط
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے خدشات اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے بجائے عوام سے تعاون کی اپیل کردی اور حساس نوعیت کے واقعات میں احتیاط برتنے کیلئے عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے اس خط کے تمام تر اخراجات اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اٹھارہا ہے اور یہ خط عوام تک پہنچانے کیلئے صوبے بھر کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک پولیس کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں جائے وقوعہ پر پڑی شہادتوں اور ثبوتوں کو چھیڑنے کے بجائے فوری طور پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بلائیں اور ان کے آنے تک ایسی تمام اہم شہادتوں اور جائے وقوعہ کو ہیلی کاپٹر کا حصار بنا کرمحفوظ بنالیں کیونکہ کسی بھی وقوعہ کی جگہ پر لوگوں کو اکٹھا ہونا نہ صرف ضروری شواہد کو ضائع کردیتا ہے بلکہ قانونی پیچیدگیاں بھی پیداہوجاتی ہیں۔