علیم خان اور اسلم اقبال کی رنجش کا عمران خان نے نوٹس لے لیا

علیم خان اور اسلم اقبال کی رنجش کا عمران خان نے نوٹس لے لیا

لاہور (آن لائن) علیم خان اور میاں اسلم اقبال کی آپسی رنجش کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے درمیان کچھ عرصہ سے رنجش چلی آ رہی تھی جس کی وجہ سے میاں اسلم اقبال عبدالعلیم خان کی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔ عمران خان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر ہونے والی فائرنگ بھی خود ساختہ تھی جو کہ عبدالعلیم خان کی الیکشن مہم میں حصہ نہ لینے کا بہانہ تھا اور جواز پیدا کرنا تھا۔ عمران خان نے ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو ہدایات دی ہیں کہ آپسی رنجش کو فوری ختم کریں اور ذاتی رنجش کی وجہ سے پارٹی کو کمزور کرنے کا باعث نہ بنیں۔ عمران خان نے دونوں فریقین پر واضح کیا ہے کہ وہ ذاتی انا اور رنجش کو چھوڑ کر الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ این اے 122 میں کامیابی علیم خان کی کامیابی نہیں بلکہ تحریک انصاف کی کامیابی ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...