دوسرا ون ڈے:زمبابوے نے ''دھاندلی'' کر کے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1-1سے برابر

دوسرا ون ڈے:زمبابوے نے ''دھاندلی'' کر کے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیدی، سیریز ...
دوسرا ون ڈے:زمبابوے نے ''دھاندلی'' کر کے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1-1سے برابر

  

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیزیز ایک ایک سے برابر کر لی۔  زمبابوے 277رنز کے تعاقب میں پاکستان کےآٹھ  کھلاڑی 256 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہو ئےتاہم زمبابوے کی جانب خراب روشنی کی شکایت پر کھیل ختم کر دیا گیا ۔یوں بارش سے معمولی طور پر متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کھیل کے اختتام پر شعیب ملک اور یاسر شاہ وکٹ پر موجود ہیں۔ شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 96 رنز سکور کیے  جبکہ یاسر شاہ نے  ان کے ہمراہ جارحانہ کھیلتے ہوئے تین  چوکوں کی مدد سے 32 سکور بنائے۔عامر یامین نے بھی 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر276رنز بنائے جس میں چبابا90رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ٹیم کے کپتان چگمبورا67رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان اور امیر یامین ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل زمبابوے کی جانب سے مساکاڈزا اور چبابا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مساکاڈزا زیادہ دیر وکٹ پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محض 7 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیندپر آﺅٹ ہو گئے ،چاری 64گیندوں پر 39رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند کا شکار بنے، تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ویلیمز ہیں۔اوپنر چبابانے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے،ٹیم کے کپتان چگمبورا نے بھی ماہرانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر276رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔کپتان اظہر علی 11گیندوں پر 1سکور بنا کر پن ینگارا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ڈیبیو میچ میں بلال آصف تین گیندوں پر بغیر کوئی سکور بنائے پن ینگارا کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔محمد حفیظ 41گیندوں پر 27سکور بنا کرآﺅٹ ہوئے ۔اسد شفیق 6گیندوں پر 1سکور بنا کر جونگ وے کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔وکٹ کیپرسر فراز احمد 14گیندوں پر 9رنز بنا کر چبابا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔محمد رضوان 10گیندوںپر آٹ سکور بنا کر کریمر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ عامر یامین نے شعیب ملک کے ہمراہ ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ففٹی سکور کی، وہ 62 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔  وہاب ریاض صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے جبکہ زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی ، اس موقع پر اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،احمد شہزاد اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیاہے جبکہ ان کی جگہ اسد شفیق اور بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ،بلال آصف کا یہ ڈبیو میچ ہو گا۔اظہر علی کا کہناتھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ زمبابوے کو کم سے کم سکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں۔

مزید : کھیل /Headlines