مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ،بھارت کو الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:نوازشریف

مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ،بھارت کو الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ...
مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ،بھارت کو الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں ،پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ رکھنی ہو گی اور اقوام متحدہ میں خطے میں امن کیلئے تجاویز دیں ہیں ۔
لندن سے پاکستان واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ اختیارکرنی چاہیے ،الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہو گا اور نہ ہی بھارت کو الزام تراشی سے کوئی فائدہ ہو گا،مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہے ،اس راستے پر آج آیا جائے یا کل راستہ صرف یہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں خطے میں امن کیلئے انتہائی خلوص کے ساتھ تجاویز دیں ہیں اور اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی بات سنی جاری ہے اور اس پر عمل بھی ہورہاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -