بہاولپور چڑیا گھرمیں شیروں نے خوراک ڈالنے والے اہلکار پر حملہ کردیا

بہاولپور چڑیا گھرمیں شیروں نے خوراک ڈالنے والے اہلکار پر حملہ کردیا

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)چڑیا گھر میں شیروں کو خوراک ڈالنے والنے اہلکار پر شیر اور شیر نی نے حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ایاز نبی نامی اہلکا ر بہاولپور چڑیا گھرمیں شیروں کو خوراک ڈالنے کی ڈیوٹی پر مامورہے، آج صبح جب اہلکار نے روزانہ کی طرح خوراک ڈالنے کیلئے شیر کے پنجرے میں داخل ہوکر شیر کے بچوں کو کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی تو شیرنی کو غصہ آگیا، بپھری ہوئی شیرنی نے حملہ کرکے اہلکار کی گردن دبوچ لی۔ شیرنی کے حملے کے بعد ببر شیر نے بھی حملہ کردیا اور اہلکار کی ٹانگیں دبوچ لیں۔

اس اچانک حملے پر چڑیا گھر میں سیر کو آئے ہوئے لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا اور شیروں کوپتھرمارے جس سے شیروں نے ڈر کر اہلکار کو چھوڑدیا۔ اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : بہاول پور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...