سوشل میڈیا کے ذریعے دل لگی، آسان مگر خطر ناک بھی

سوشل میڈیا کے ذریعے دل لگی، آسان مگر خطر ناک بھی
سوشل میڈیا کے ذریعے دل لگی، آسان مگر خطر ناک بھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ٹین ایجرز بھی اب دل لگی کے لیے آن لائن ہو نے لگے ہیں۔ ایک مطالعے کے نتائج کے مطابق امریکہ کے نو عمر بھی اپنے پاٹنرز کی تلاش کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال کچھ زیادہ ہی کرنے لگے ہیں۔ آج کل کے جدید دور میں جہاں ٹیکنا لوجی نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے، وہاں دوستی، دل لگی اور جیون ساتھی کی تلاش میں بھی یہ اہم ہوتی جا رہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے نقصانات سے انکار ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ماں کے دودھ کے بچوں کی زندگی پر حیرت انگیز اثرات،جدید تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

سروے میں صرف 35 فیصد ہی عشق و محبت جیسے تعلقات میں بندھے دےکھے گئے جبکہ 55 فیصد ٹین ایجرز نے کہا وہ صرف دلگی پر اکتفا کرتے ہیں۔ اس مطالعے کی مصنف اماندہ لینہا رٹ نے خبردار کیا ہے کہ اس طریقہ کار سے مشکلات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ ان کے مطابق یوں مختلف افراد میں حسد، مداخلت اور نازیبارویوں کی شکایات بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس سروے کے مطابق 35 فیصد لڑکیوں اور 16 فیصد لڑکوں نے غلط رویوں کی وجہ سے دوستوں کو بلاک یا unfriend کر دیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس