کیمرے کے پیچھے میری زندگی بہت سادہ ہے: شاہ رخ
ممبئی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کیمرے کے پیچھے وہ ایک سلیبریٹی نہیں بلکہ ان کی زندگی بہت ہی سادہ ہے۔ مائیگر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیٹ سیشن کے دوران ایک مداح نے جب ان سے پوچھا کہ مشہور سلیبرٹی بننے کے بعد کیا وہ اپنی عام زندگی کو یاد کرتے ہیں۔ جس پر سپر سٹار کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی اصل میں بہت ہی سادہ ہے، وہ سلیبرٹی بس کیمرے کے سامنے ہیں۔ ایک مداح نے ان سے نوجوان اداکاروں ورون دھون سے متعلق پو چھا جو ان کی نئی آنے والی فلم دل والے میں بھی ان کے ساتھ ادا کاری کے جوہر دکھا ئیں گے پر انہو ں نے جواب دیا کہ وہ ایک محنتی اور بہت ہی پیا رے اداکار ہیں۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو قیمتی مشورے بھی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو اپنے والد کے ساتھ بیٹھنا چاہیے اور سب کچھ سیکھنا چاہیے جو ان کے والد کرتے ہیں اور ساتھ اپنی خواہشات کا بھی اظہار کرنا چاہیے۔