سعودی عرب میں قید دفاعی تجزیہ نگار زید حامد پاکستان پہنچ گئے : رپورٹ

سعودی عرب میں قید دفاعی تجزیہ نگار زید حامد پاکستان پہنچ گئے : رپورٹ
سعودی عرب میں قید دفاعی تجزیہ نگار زید حامد پاکستان پہنچ گئے : رپورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی زندگی اور موت سے متعلق افواہوں کے بعد اُن کی پاکستان آمد سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

اے آروائے نیوز کے ایڈیٹر انسٹی گیشن اسد کھرل نے اپنے چینل پر ناظرین کو بتایاکہ زید حامد گزشتہ رات سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہوں نے بتایاکہ سعودی اداروں کی طرف سے کچھ پوچھ ضرورکی گئی لیکن بیشتر باتیں صرف افواہیں ہیں ۔

اسد کھرل نے دعویٰ کیاکہ زید حامد ہفتہ کی شام کو کسی بھی وقت میڈیا کے سامنے آئیں گے اور اُن کے بارے میں پھیلائی جانیوالی باتوں پر اپنا موقف دیں گے ۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں کے بعد اسد کھرل نے بھی زیدحامد کو سعودی عرب میں موت کے گھاٹ اتارے جانے کی ٹوئیٹ کی تھی لیکن بعدازاں زیدحامد کی اہلیہ کی طرف سے اس کی تردید آگئی تھی ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں