سلمان خان کےساتھ فلم سیٹ پر رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی : سونم کپور

سلمان خان کےساتھ فلم سیٹ پر رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی : سونم کپور
سلمان خان کےساتھ فلم سیٹ پر رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی : سونم کپور

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ” پریم رتن دھان پایو “کے سیٹس پر رومانس کرتے ہوئے بہت خوفزدہ تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فلم کا حصہ بننے کے حوالے سے مراعات یافتہ محسوس کرتی تھی انہوں نے کہا کہ میں طویل وقت سے سلمان خان کی مداح ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ فلم سیٹس پر سلمان خان کے ساتھ کام کے حوالے سے جہاں میں بے حد پرجوش تھی وہیں رومانس کرتے ہوئے کافی خوفزدہ بھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں چودہ سال کی تھی تو میرے والد انیل کپور اور سلمان خان ایک فلم میں ساتھ کام کر رہے تھے اور اس وقتمیری شدید خواہش کے باوجود مجھے سیٹ پر جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم جب سلمان خان کے ساتھ یہ فلم کر رہی ہوں میں نے اپنے والد کو درخواست کی کہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر چلیں اور وہ مجھے ساتھ لے گئے جو مجھے بہت اچھا لگا ۔

مزید : تفریح