ایزی لوڈ کے ذریعے دہشتگردوں کو رقوم کی منتقلی کا انکشاف

ایزی لوڈ کے ذریعے دہشتگردوں کو رقوم کی منتقلی کا انکشاف
ایزی لوڈ کے ذریعے دہشتگردوں کو رقوم کی منتقلی کا انکشاف

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایزی لوڈ کے ذریعے دہشتگردوں کورقوم کی منتقلی کا انکشاف ہونے پر وفاق نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے قبائلی علاقوں میں موجود دہشتگردوں کو ایزی لوڈ کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی ہیں۔ رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہونے پر وفاق نے تاجروں ، کسٹمر سروس سنٹر اور چھوٹی دکانوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی تھانوں میں رجسٹرڈ کسٹمر سروسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : پشاور