این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کو ہٹانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کو ہٹانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر زاہد اقبال حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں،ضمنی الیکشن میں متعدد فیصلے قانون کے خلاف دیے اور انہوں نے آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر عمل نہیں کرایاجس کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان اور ن لیگ کے سردار ایاز صادق مدِمقابل ہیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...