پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے : آئی ایم ایف

پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے : آئی ایم ...
پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے : آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن( آن لائن )آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی اور مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف کے ہیڈ آف مشن برائے پاکستان ہیرلڈ فنگر نے بتایا کہ اصلاحات اور کاروبار دوست ماحول کے ذریعے پاکستان اپنی مسابقت بہتر کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل انفرا سٹرکچر پراجیکٹس کو ترجیح دی جائے اور رقم کی فراہمی کو بہتر طریقے سے مانیٹر کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ترجیحات کا تعین ، جانچ پڑتال ، لاگت کا صحیح اندازہ لگانا اور بہتر مالیاتی نظام کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ حکومت پاک چین منصوبے کے لیے فنڈنگ مجموعی بجٹ کے اندر رہ کے کی جائے اور راہداری سے منسلک پاور پراجیکٹس کے معاہدے اس طرح ہوں کے جس سے بجٹ اہداف متاثر نہ ہوں۔