اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عاطف احمد کو دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں رینجرزنے حراست میں لیا تھا۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا تھا ۔ ریمانڈ ختم ہونے پر رینجرزنے ملزم کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر فیروز آباد پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔پولیس نے ملزم کا ریمانڈ ملنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے جیل منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی