عرفان خان کی وہ خواہش جو آج تک بالی ووڈ میں پوری نہیں ہو سکی

عرفان خان کی وہ خواہش جو آج تک بالی ووڈ میں پوری نہیں ہو سکی
عرفان خان کی وہ خواہش جو آج تک بالی ووڈ میں پوری نہیں ہو سکی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عرفان خان سنجیدہ اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن انہیں فلموں میں رومانس نہ کرنے کا ملال ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عرفان خان اپنے کرداروں کے بارے میں بتایا کہ ’مجھے یہ غلط فہمی تھی کہ میں اگر اداکار بن جاو¿ں گا تو خواتین کے دل پر راج کروں گا، پر ایسا کچھ نہیں ہوا۔‘عرفان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگرآخری سانس لے رہا ہوں گے تب بھی رومانس کرنے کو راضی ہو جائیں گے، کیونکہ رومانس آپ کو زندہ رکھتا ہے اور آپ کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔عرفان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اس طرح کے کردار کے لیے ہمیشہ تیار ہیں،وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے بالی وڈ میں اپنی جگہ اپنے کام سے بنائی ہیں، میں صرف فلموں میں اداکاری کرتا ہوں اور کچھ نہیں۔

مزید : تفریح