شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی شخص کی جان بچانے پر بےروزگار سعودی نرس کو بڑی پیشکش آ گئی

شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی شخص کی جان بچانے پر بےروزگار سعودی نرس کو بڑی ...
شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی شخص کی جان بچانے پر بےروزگار سعودی نرس کو بڑی پیشکش آ گئی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی شخص کی جان بچانے پر بے روزگار سعودی نرس کو صلہ مل گیا ، حکومت نے نرس کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری نوکری دے دی ۔ عرب نیوز ویب سائٹ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز ال ریاض شاپنگ مال میں اچانک نامعلوم افراد کیجانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا وہاں پر موجود ایک نرس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔وزار ت صحت اور نیشنل گارڈدونوں اداروں نے بے روزگار نرس کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف اسے نوکری کی پیش کش کر دی ہے بلکہ اپوائنٹمنٹ کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ افیئرز بندر ال خوانی نے نرس ال قحطانی کی خدمت کو قابل ستائش قرا ردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نرس کی بہادری اور انسانیت کے لئے اٹھایا گیا اس کا اقدام اس کی پہچان بننا چاہیے ۔ اس موقع پر نرس نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ پرائیویٹ ہیلتھ کالج سے گریجویٹ ہوں ،ہیلتھ سپشلسٹ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکی تھی ۔ لیکن شاید اسی خوش قسمت دن کے لئے اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے تھی ۔ دوسری جانب افراتفری اور تباہی پھیلانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی