بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی،گاڑی تباہ

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی،گاڑی تباہ
بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی،گاڑی تباہ

  

مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل صافی کے علاقے سوران درہ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : مہمند