پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے،خواہش ہے کہ ان کی طرح بیٹنگ کروں، یونس خان

پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے،خواہش ہے کہ ان کی طرح بیٹنگ کروں، ...
پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے،خواہش ہے کہ ان کی طرح بیٹنگ کروں، یونس خان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹریونس خان نے کہا ہے کہ پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے،حنیف محمد کی عمر میں میری خواہش ہوگی کہ ایک اکیڈمی قائم کروں جس میں نوجوانوں کی رہنمائی کروں۔انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل حنیف محمد کے گھرپر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھاکہ شعیب محمد اور حنیف محمد سے مفید مشورے لینے آیا ہوں۔ خواہش ہے کہ حنیف محمد کے ساتھ کھیلوں،ان کی طرح بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔مجھے کہا گیا تھا کہ حنیف محمد کی طرح بیٹنگ کروں ان کی 337 رنز کی اننگز یادگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑی حنیف محمد کے قریب ضرور گئے لیکن ریکارڈ نہیں توڑ سکے،میں نے جو حاصل کیا وہ ان سے بہت کم ہے،ہم نے اچھے حالات میں کرکٹ کھیلی ہے،ہمیں ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے،حنیف محمد جیسے سرمائے کو کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے۔

اس موقع پر سابق کرکٹرحنیف محمدکاکہنا تھا کہ خدمات کے اعتراف پر یونس خان کا شکر گزار ہوں، دعا ہے کہ یونس خان 10 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ بنائیں۔ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیںان جیسا جیسا فٹ اور ایماندار کھلاڑی پاکستان میں پیدانہیں ہوگا۔ حنیف محمد نے کہا کہ یونس خان پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباو نہ ڈالاجائے،یونس خان ٹیسٹ کے علاوہ ٹی 20 اور ون ڈے کا بھی کھلاڑی ہے، جب تک کھیلنا چاہے کھیلنے دیا جائے،نوجوانوں کو چانس ضروردیں،مگر سینئرز کو فراموش نہ کیا جائے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...