کرپشن کی رقم واپس کرو اور دودھ کے دھلے بن جاؤ ، کے پی کے حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کرپشن کی رقم واپس کرو اور دودھ کے دھلے بن جاؤ ، کے پی کے حکومت سے متعلق بڑا ...
کرپشن کی رقم واپس کرو اور دودھ کے دھلے بن جاؤ ، کے پی کے حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں تبدیلی کے نعرے لگانے والی پی ٹی آئی کی اپنی حکومت نے کرپشن کرنے والوں کو رشوت کی رقم واپس کرنے پر کلین چٹ دینا شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ میں وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل نے ایک سال میں 12 ہزار 934 درخواستیں نمٹائیں۔جن میں سرکاری اہلکاروں کو کرپشن کی رقوم کی واپسی کے بعد کلین چٹ دے دی گئی ۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کمپلینٹ سیل کے پاس کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

 سب سے زیادہ درخواستیں پولیس کے خلاف موصول ہوئیں جن کی تعداد1927ہے۔ اس کے علاوہ محمکہ تعلیم کے خلاف 942،کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کیخلاف799 اورمحکمہ صحت کے خلاف 604 شکایات موصول ہوئیں۔وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل نے کرپشن کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ کروڑروپے واپس کرائے جس میں ایک بیوہ خاتون کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپس کرائے گئے جبکہ اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو 50 لاکھ کی اراضی واپس کرائی گئی۔رشوت کی مد میں لی گئی سب سے زیادہ رقم پٹواریوں سے واپس کرائی گئی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں