اضافی بیلٹ پیپر کیوں چھپوائے؟ آڈیٹر جنرل نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے2013 کے عام انتخاب میں اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں 1 کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر زچھپوائے گئے تھے جس پرالیکشن کمیشن کو3 کروڑ 41 لاکھ کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔ الیکشن کمیشن کوفی بیلٹ پیپر2 روپے 90 پیسے کا پڑاتھا جس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے پہلے بھی وضاحت پیش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ چند روز میں دوبارہ جواب جمع کرائے گا۔