نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

  

لاہور(پ ر) بہت سی اینڈرائیڈ ایپس موجود ہیں جو اردومیں کام کرتی ہیں لیکن پاکستان میں تمام موبائل صارفین کیلئے حیران کن خبر یہ ہے کہ ایک اہم ترین ایپ بھی اردو میں موجود ہے جو آپ اپنے موبائل فون میں انسٹال کرسکتے ہیں ،گوکہ بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے تاہم ٹروکالر(Truecaller)دنیا میں موجود ان چند ایپس میں سے ایک ہے جو پاکستان کی قومی زبان میں بھی موجود ہے جو یہ ثابت کرتاہے کہ پاکستانی صارفین ایپ بنانیوالوں کیلئے کتنے اہم ہیں ۔

یہ ایپ آپ کے موبائل فون میں نمبر محفوظ نہ ہونے کے باوجود یہ اطلاعات فراہم کرتی ہے کہ آپ کو کون کال کررہاہے جس کا مطب یہ ہواکہ ہر وقت آپ کال کرنیوالے کے بارے میں جان سکتے ہیں ، آپ ان کالز سے بھی بچ سکتے ہیں جوآپ نہ سنناچاہیں یا پھر اہم ٹیلی فون کالزکو ترجیح دے سکتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ اپنا وقت اور پیسہ بچاتے ہوئے غیر متعلقہ اور جعلی لوگوں کے بارے میں بھی معلوم کرسکتے ہیں اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ آپ اردوزبان میں کرسکتے ہیں ۔

اس ایپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اردوزبان کو بھی اس ایپ میں شامل کیاگیا ہے تاکہ تمام پاکستانی اس ایپ سے مستفید ہوسکیں ، کس نے اور کب آپ کو کال کی اور اسی طرح کی تمام ضروری معلومات اردو میں ہی ملتی ہیں، اسی طرح کی کئی اور ایپس موجود ہیں لیکن آپ کی مادری زبان میں نہ ہونے کی وجہ سے آپ سمجھ نہیں سکتے ،یہ وہ واحد ایپ ہے جو آپ آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں ۔

ٹروکالرکو آپ گوگل پلے سٹور http://bit.ly/1gIXkgO یا ان کی ویب سائٹ truecaller.com سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں ، زبان کی تبدیلی کیلئے Truecallerایپ کھولیں اور جنرل آپشن میں جاکر Languageمیں جاکر زبان اردومیں تبدیل کردیں اور اس کے حیران کن فوائد سے لطف اندوز ہوں ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی