انتظامیہ نے تحریک انصاف کو سمن آباد میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو سمن آباد کے علاقے میں واقع ڈونگی گراﺅنڈ میں جلسے کا این اوسی جاری کردیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے جلسے کے اجازت نامے پر چھیالیس شرائط عائد کی ہیں ۔انتظامیہ نے این او سی میں تحریر کیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی پلان میں پی ٹی آئی کے عہدیداران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ذمہ داران سے بیان حلفی بھی لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی خدشات کے باوجود جلسہ کر رہی ہے،جلسے کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہو گی ۔