متحدہ کی جدو جہد کو بغاوت سمجھ کر دیوار سے لگا یا جا رہا ہے :فاروق ستار

متحدہ کی جدو جہد کو بغاوت سمجھ کر دیوار سے لگا یا جا رہا ہے :فاروق ستار
متحدہ کی جدو جہد کو بغاوت سمجھ کر دیوار سے لگا یا جا رہا ہے :فاروق ستار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جدو جہد کو بغاوت سمجھ کر پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کا بیڑہ اٹھا یا ،ہم نے کرپٹ سیاسی کلچر کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہے اور موروثی سیاست کا خاتمہ کر نا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم کی جدو جہد کو بغاوت سمجھ کر پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی ملک دشمنی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگے ۔

مزید : کراچی