وائی فائی کو بہتر بنانے کے 10 آسان طریقے

وائی فائی کو بہتر بنانے کے 10 آسان طریقے
وائی فائی کو بہتر بنانے کے 10 آسان طریقے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج انٹرنیٹ تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔ لوگوں نے ایک انٹرنیٹ کنکشن سے گھر کے تمام کمروں کو منسلک کرنے کے لیے وائی فائی راﺅٹرز نصب کیے ہوئے ہیں۔ہم لوگ عموماً وائی فائی راﺅٹر کی تنصیب کے لیے کسی آئی ٹی ماہر کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور وہ جس حالت میں راﺅٹر لگا کرجاتا ہے ہم اسی حالت میں اسے استعمال کرتے رہتے ہیں اور کبھی خود سے اس کی سیٹنگز کرنے کی کوشش نہیں کرتے حالانکہ وہ راﺅٹر کو ڈیفالٹ موڈ پر کرکے جاتے ہیں جس سے اس کی رفتار اوسطاً ہی رہتی ہے، ہم اس کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے اس کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو 7ایسی ٹپس بتائیں جنہیں استعمال کرکے آپ وائی فائی راﺅٹرز کی کارکردگی آئی ٹی ماہر کی مدد کے بغیر بڑھا سکتے ہیں۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

سب سے پہلے راﺅٹر کو کسی مناسب جگہ پر نصب کیا جانا چاہیے۔ عام طور پر ایک گھریلو راﺅٹر کی رینج 100فٹ تک ہوتی ہے اس لیے اسے گھر کے درمیان میں لگایا جانا چاہیے جہاں چاروں طرف سگنل برابر موصول ہو سکیں۔

راﺅٹر کے ساتھ جو چھوٹا سا انٹینا ملتا ہے ضروری نہیں کہ ہم اسی پر اکتفا کریں۔ ہمیں چاہیے کہ مارکیٹ سے بڑا انٹینالائیں اور وائی فائی راﺅٹر کے سگنلز کو مزید مضبوط بنائیں۔

ہم میں سے اکثر لوگ راﺅٹر کی سیٹنگز کو دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے اور راﺅٹر میں میں موجود سافٹ ویئرپر اکتفا کیے رہتے ہیں۔ کچھ راﺅٹرز کی سیٹنگز میں ٹرانسمیشن پاور کو کم یا زیادہ کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے راﺅٹر کی سیٹنگز میں جائیں اور آپشن تلاش کرکے وہاں سے اس کی پاور بڑھا دیں۔

راﺅٹرز کے سگنل طاقتور بنانے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم راﺅٹر کے ساتھ ریپیٹر یا بوسٹر نصب کر دیں جو آپ کے راﺅٹر سے سگنل لے کر انہیں زیادہ طاقت سے پورے گھر میں پھیلا دے۔

اس کے علاوہ کچھ دیسی ٹوٹکے بھی ہیں جن کے ذریعے وائی فائی راﺅٹر کے سگنل مضبوط بنائے جا سکتے ہیں۔ ایک ایلومینیم کا کین لیجیے۔ اسے کاٹ کر انٹینا کے گرد نصب کر دیجیے۔ اس سے ایک تو سگنلز ایک ہی سمت میں جائیں گے اور ان کی طاقت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

جب وائی فائی راﺅٹر کی سکیورٹی کا معاملہ ہو تو اس کی حفاظت ذرا پیچیدہ کام ہے۔اگر آپ پہلی بار راﺅٹرز کی سیٹنگز تبدیل کر رہے ہیں تو آپ کو اس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہونا چاہیے۔ ونڈوز کمپیوٹر میں Win+Rدبائیں اور بار میں cmdٹائپ کرکے انٹر دبائیں۔ آپ کے سامنے ایک سیاہ رنگ کی سکرین نمودار ہو گی، اس میںipconfigلکھ کر انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد آپ کے کمپیوٹر اور وائی فائی راﺅٹر کی تمام معلومات آپ کے سامنے آ جائیں گی۔ یہاں سے آپ اپنی سکیورٹی انفارمیشن کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

اور آخر میں اپنے وائی فائی سے انٹرنیٹ کی چوری روکنے کے لیے اسے کی سیٹنگز میں جا کر ہی ایک پاس ورڈ سیٹ کر دیں تاکہ کوئی اور آپ کا انٹرنیٹ استعمال نہ کرے اور آپ رقم کے ضیاع اور انٹرنیٹ کی سپیڈ میں کمی کی خواری سے بچ جائیں۔

سعودی شہری انٹرنیٹ پر ”پیار “ تلاش کرنے لگے

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...