مضر صحت کھانا کھانے سے 10سے زائد باراتیوں کی حالت بگڑ گئی

مضر صحت کھانا کھانے سے 10سے زائد باراتیوں کی حالت بگڑ گئی

گوجرانوالہ ( اے این این)گوجرانوالہ میں مضرصحت کھانا کھانے سے 10سے زائد باراتیوں کی حالت بگڑ گئی ¾ تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل ¾ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر شادی ہال سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نگار پھاٹک کے مقامی شادی ہال میں ایک شہری اسماعیل کی بیٹی کی شادی تھی۔ میرج ہال انتظامیہ نے مضر صحت کھانے سے باراتیوں کی تواضع کی، جس پر کچھ مہمانوں کی حالت بگڑ گئی۔ اس پر لڑکی والوں کی میرج ہال انتظامیہ سے تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے میرج ہال کو سیل کرکے منیجر کو حراست میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ مضر صحت کھانے کے سمپلز لے لئے گئے ہیں، الزام ثابت ہونے پر میرج ہال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...