رانا ثنا اللہ کے ساتھ ’گھریلو ‘ لڑائی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ 2017 میں ختم کر دیں گے: عابد شیر

رانا ثنا اللہ کے ساتھ ’گھریلو ‘ لڑائی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ 2017 میں ختم کر دیں ...
رانا ثنا اللہ کے ساتھ ’گھریلو ‘ لڑائی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ 2017 میں ختم کر دیں گے: عابد شیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کیساتھ گھریلو لڑائی ہے جس کو گھر میں ہی سلجھا لیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں اعلان کیا کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور 2017 تک بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو جھٹکے لگ چکے ہیں اگلا جھٹکا انہیں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے نتائج سے لگے گا۔ 

مزید : قومی