این اے 122کے آراو کی تبدیلی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

این اے 122کے آراو کی تبدیلی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
این اے 122کے آراو کی تبدیلی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)این اے 122 کے ریٹرنگ افسر زاہد اقبال کی تبدیلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ریٹرنگ آفیسر ک تبدیلی کے لئے جسٹس پارٹی کے منصف اعوان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ریٹرنگ افسر نے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ایاز صادق کی اہلیہ ریما ایازصادق کو قانونی مدت ختم ہونے کے ایک روز بعد کاغذات واپس لینے کی اجازت دی جو غیر قانونی ہے، درخواست میں یہ الزام لگایا گیا کہ زاہد اقبال حکومتی مشینری کے طور پرکام کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹرنگ آفیسر زاہد اقبال قانون پرعمل درآمد نہیں کررہے ،اس لئے ان سے غیر جانبداری کی توقع نہیں ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی جگہ نئے ریٹرننگ افسر کا تقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...