ہائی کورٹ :پراسیکیوشن دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شہادتیں اکٹھی کرے ،اجلاس میں ہدایت

ہائی کورٹ :پراسیکیوشن دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شہادتیں اکٹھی کرے ،اجلاس میں ...
ہائی کورٹ :پراسیکیوشن دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شہادتیں اکٹھی کرے ،اجلاس میں ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ،اجلاس میں دہشت گری عدالتوں کے ججز اور صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران کی شرکت۔مسٹرجسٹس محمودمقبول باجوہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب،سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ،صوبے بھر کے آر پی اوز پراسیکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججزنے اہم اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی بنیادوں پر نظربندیوں،جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ،اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں مقدمات نمٹانے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا جبکہ پراسیکیوشن کو ملزموں کے خلاف ٹھوس شہادتیں اکٹھی کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید :

لاہور -