ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے اردو ورژن کے لئے کاغذی کارروائی بھی نا مکمل

ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے اردو ورژن کے لئے کاغذی کارروائی بھی نا مکمل
ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے اردو ورژن کے لئے کاغذی کارروائی بھی نا مکمل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے اردو ورژن کی تیار ی کے لئے تاحال کوئی اقدام کیا گیا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی سے اس کی منظوری لی جاسکی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار طارق افتخار کا کہنا ہے کہ اردو ویب سائٹ کے لئے کاغذی کاروائی کی جا رہی ہے تاہم رسمی اجلاس میں ابھی اس کی منظوری حاصل نہیں کی جاسکی ۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں، تمام اداروں اور محکموں کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن اور ہر قسم کی کارروائی کو اردو زبان میں جاری کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر عدالتی فیصلے ،نوٹیفیکیشن، ملازمتوں کے اشتہارات اور عدالت عالیہ کی تمام تر معلومات انگریزی زبان میں ہی موجود ہیں اور ویب سائٹ کا اردوورژن ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...