ہائی کورٹ :احتساب عدالتوں کے ججوں کا اجلاس ،چیف جسٹس کی مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

ہائی کورٹ :احتساب عدالتوں کے ججوں کا اجلاس ،چیف جسٹس کی مقدمات جلد نمٹانے کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پنجاب بھر کی احتساب عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں چیف جسٹس نے مالی بدعنوانی کے زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پنجاب بھرکی احتساب عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ احتساب عدالتوں کے ججز نے عدالتوں کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے نیب کے پراسیکیوٹرز کو مالی بدعنوانی کے مقدمات میں عدالتوں کی معاونت کو بہتر بنانے کا حکم دیا،چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹا کر ہی سائلین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس نے مالی بدعنوانی،اختیارات سے تجاوز کرنے اور فاریکس سکینڈلز کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...