پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ، مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا جائے، آسٹریلوی وزیراعظم

پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ، مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا ...
پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ، مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا جائے، آسٹریلوی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(اے این این) آسٹریلوی وزیراعظم نے کہاہے کہ گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیش آنے والا واقعہ حیران کن جرم ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مسلم کمیونٹی کو برا بھلا نہ کہا جائے۔
سڈٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقع میں نوجوان کو استعمال کیا گیا ہو۔تاہم اس واقع کی بنا پر مسلمانوں کو برا بھلا نہ کہا جائے، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوف زدہ ہونے کے بجائے معمول کی زندگی گزاریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سڈٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ سے ہیڈکوارٹر کا ملازم 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق حملہ آور 15 سالہ ، عراقی نژاد کرد نوجوان تھا۔