بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی ،ضمنی انتخابات کی پولنگ سکیم تیار

بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی ،ضمنی انتخابات کی پولنگ سکیم تیار
بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی ،ضمنی انتخابات کی پولنگ سکیم تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 122اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ سکیم تیار کرلی گئی ہے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا حکم بھی دے دیا گیاہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات کے لئے3لاکھ 66ہزار 200بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

پی پی 147کے لئے ایک لاکھ 44ہزار 700بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، اردو بازار میں موجود پرنٹنگ پریس آف پاکستان سے چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کو فوج کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جائے گا۔ پولنگ سکیم کے مطابق پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہرفوج کا ایک ،ایک اہلکار تعینات ہوگا۔ این اے 122کے لئے 284پولنگ سٹیشنز اور673 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ پی پی 147کے لئے 117 پولنگ سٹیشن اور275پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

مزید :

لاہور -