شجاع خانزادہ پر پہلے بھی حملے کی کوشش کی تھی ،گرفتار دہشت گرد نے بیان ریکارڈ کرا دیا

شجاع خانزادہ پر پہلے بھی حملے کی کوشش کی تھی ،گرفتار دہشت گرد نے بیان ریکارڈ ...
شجاع خانزادہ پر پہلے بھی حملے کی کوشش کی تھی ،گرفتار دہشت گرد نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد قاسم معاویہ نے انکشاف کیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر پہلے بھی حملے کی کوشش کی تھی تاہم و ہ اپنے ڈیرے سے جلدی نکل گئے تھے جس کے باعث حملہ نہیں کیا جا سکا ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گر فتار دہشت گرد نے جسمانی ریمانڈ کے دوران بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور کو موٹر سائیکل پر ڈیرے کے پاس پہنچا یا اور اس کے بعد موٹو سائیکل کو ڈیرے پر چھوڑ دیا ۔قاسم معاویہ نے بتا یا کہ شجا ع خانزادہ پر حملے میں سب سے زیادہ معاونت مقامی ساتھیوں نے کی تھی ۔

مزید : اسلام آباد