پاکستان کی جیت یقینی دیکھ کر زمبابوے کے کھلاڑی خراب روشنی کی شکایت کر کے پویلین چلے گئے, شعیب ملک کا ’دھرنا‘

پاکستان کی جیت یقینی دیکھ کر زمبابوے کے کھلاڑی خراب روشنی کی شکایت کر کے ...

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف جاری دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی یقنینی جیت دیکھ کر خراب روشنی کا بہانہ کر کے میدان سے باہر نکل گئی۔ زمبابوے کے کھلاڑیوں کی اس حرکت پر شعیب ملک جو کہ اپنی سینچری مکمل کرنے کی قریب تھےانہوں نے ایمپائرز سے شدید احتجاج کیا اور انہیں بتایا کہ روشنی کی مقدار کافی ہے اور وہ کھیل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں جیت کیلئے صرف 12 گیندوں پر 21 رنز درکار تھے جبکہ دو وکٹیں ابھی باقی تھیں کہ زمبابوے کے کھلاڑیوں نے کم روشنی کی شکایت کی اور پویلین چلے گئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میچ کے دوران خراب روشنی کی شکایت عموما بلے بازوں کی جانب سے کی جاتی ہے تاہم اس میچ میں فیلڈنگ سائیڈ کی جانب سے نہ صرف خراب روشنی کی شکایت کی گئی بلکہ کھلاڑی پویلین بھی چلے گئے جس پر وہاں موجود کمنٹیٹرز نے بھی اسے پاکستان کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور یاسر شاہ نے نویں وکٹ کی شراکت میں  63 رنز جوڑ کر  پاکستان کو یقینی شکست سے بچاتے ہوئے فتح کے انتہائی قریب لے آئے اور زمبابوے کو بھی اس کا بخوبی اندازہ ہو گیا کہ میچ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ شعیب ملک نے 96 اور یاسر شاہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر  32 رنز بنائے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...