قندوزمیں ہسپتال پر نیٹو کے فضائی حملے سے 16افراد ہلاک ،اقوام متحدہ نے واقعے کو مجرمانہ کھیل قرار دے دیا

قندوزمیں ہسپتال پر نیٹو کے فضائی حملے سے 16افراد ہلاک ،اقوام متحدہ نے واقعے ...

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )نیٹو افواج کی جانب سے قندوز کے ہسپتال پر فضائی حملے پر اقوام متحدہ نے تنقید کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قندوز ہسپتال میں حملہ مجرمانہ فعل ہے ۔حملے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 37زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں 9ہسپتال کے اہلکار اور7مریض ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق امریکی فضائی فورسز قندوز میں فضائی آپریشن کر رہی ہے جنہوں نے ہسپتال پر 30منٹ تک حملہ کیا ۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ نیٹو فورس نے اس حملے پر معافی مانگی ہے ۔بین الا قوامی تنظیم میڈ یکل چیریٹی میڈیسنز سنز فرنٹیئر ”ایم ایس ایف“نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت امریکی اور افغان فورسز ہسپتال پر ہو نے والے فضائی حملے سے آگاہ تھیں ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...