سعودی عرب میں مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد ،خاتون سمیت دو غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد ،خاتون سمیت دو غیر ملکی گرفتار
سعودی عرب میں مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد ،خاتون سمیت دو غیر ملکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریا ض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی سیکیورٹی ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بارودی مواد برآمد ہونے پرخاتون سمیت دو غیر ملکیو ں کو گرفتار کر لیا ہے ۔عرب میڈ یا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے شخص یاسر محمد البریزی نے ریاض کے علاقے الفا یا میں کئی علاقے کئی دھماکے خیز مواد نصب کیے تھے ۔گرفتار ملزم نے فلپائن کے خاتون لیڈی جوئے کو زبردستی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھاجو کہ ایک سال قبل اپنے سپانسر سے بھاگ کرآئی تھی ۔لیڈی جوئے سعودی عرب میں دھماکہ خیز بیلٹیں بناتی تھی جو کہ خودکشی کے لیے استعمال کی جاتی تھیں ۔سعودی سیکیورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار تو دو خو د کش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جس کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔