پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ میں ایمپائر نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا :آئی سی سی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ میں ایمپائیرز نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے ۔نئے قانون کے مطابق لائٹ کم ہونے پر کوئی بھی ٹیم نشاندہی کرسکتی ہے جس کا فیصلہ ایمپائر کرتا ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز لمحات میں لائٹ کم ہونے پر باﺅلنگ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم نے لائٹ کم ہونے کی نشاندہی کرائی جس پر ایمپائر نے میچ ختم کردیا جس پر زمبابوے پانچ سکور سے میچ جیت گیا ۔اس پر آئی سی سی کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ لائٹ کم ہونے کی نشاندہی کوئی بھی ٹیم کرا سکتی ہے ۔ٹیم کی جانب سے شکایت پر کھیل ختم کرنے کا فیصلہ ایمپائر کرتا ہے جسے دونوں ٹیموںکی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خراب روشنی کی شکایت نہ تو بیٹسمین کرسکتا ہے اور نہ ہی فیلڈرز کر سکتے ہیں ۔