میچ ہارنے کو صرف بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے: اظہر علی

میچ ہارنے کو صرف بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے: اظہر علی
میچ ہارنے کو صرف بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے: اظہر علی

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک )خراب روشنی سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میچ ہارنے کو ہم صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں تاہم کھلاڑیوں نے بہت اچھا میچ کھیلا ہے،بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی لیکن شعیب ملک نے بہت اعلیٰ کھیل پیش کیا اور یاسر نے بھی اس کا اچھا ساتھ دیا۔

یاد رہے خراب روشنی سے متا ثرہ میچ میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 5رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شعیب ملک کی دلیری نے زمبابوے کی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔زمبابوے کی جانب سے اوچھا ہتھکنڈہ اپنایا گیا اور خراب روشنی کی شکایت کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔میچ کا فیصلہ ڈَک ورتھ لوئس لاءکے تحت کیا گیا۔

زمبابوے اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی نا تجربہ کار بیٹنگ لائین خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئی اورشعیب ملک کے96رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...