زمبابوے ٹیم نے اپنے کپتان پر پریشر ڈالا اور پھر میدان سے بھاگ گئی: رمیز راجہ

زمبابوے ٹیم نے اپنے کپتان پر پریشر ڈالا اور پھر میدان سے بھاگ گئی: رمیز راجہ
زمبابوے ٹیم نے اپنے کپتان پر پریشر ڈالا اور پھر میدان سے بھاگ گئی: رمیز راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمباوے کے کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کا گھیراﺅ کرکے اس پر پریشر ڈالا جس کی وجہ سے وہ خراب روشنی کا بہانہ کرکے میدان سے بھاگ گئے۔

بیٹنگ لائن کے فلاپ ہونے پر انہوں نے کہا کہ ٹی20میں بھی بیٹنگ لائن نہیں چل سکی تھی۔ ون ڈے میں پھر روایت دہراتے ہوئے کھلاڑی آئوٹ ہوتے رہے تاہم شعیب ملک نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میچ پورا کھیلا جاتا تو پاکستان کی فتح یقینی تھی کیونکہ شعیب ملک جس طرح کھیل رہے تھے وہ یقینا پاکستان کو فتح دلا سکتے تھے۔

مزید :

کھیل -