میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 100بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلیے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 100بھارتی ماہی گیروں کو کاجرکریک کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 12بھارتی لانچیں اور 100ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے ۔