لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ مقرر
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ مقرر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کورارٹر سدرن کمانڈ میں کمان تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت سو ل و عسکری حکام نے شرکت کی ۔تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے عامر ریاض کو کمان سونپ دی۔اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کمانڈ سنبھالی تو اس وقت بلوچستان کے اندرونی حالات گمبھیر تھے ۔بلوچستان میں بھائی چارے کی فضا قائم کی اور آج صوبہ امن کی راہ پر گامزن ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل نا صر جنجوعہ نے 30 اگست 2013میںاپنے عہدے کا چارج لیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...